ملتان۔3 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عدلیہ پر تنقید سے اجتناب کرنا چاہیئے،گذشتہ روز یہاں ریلوے ریجنل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کا بہت احترام کرتے ہیں،ان کی پارٹی کی قیادت نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس حوالے سے جیلیں بھی کاٹی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ خود …
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
ملتان۔3 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عدلیہ پر تنقید سے اجتناب کرنا چاہیئے،گذشتہ روز یہاں ریلوے ریجنل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کا بہت احترام کرتے ہیں،ان کی پارٹی کی قیادت نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس حوالے سے جیلیں بھی کاٹی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس ایشو پر جیل میں گئے اور انہیں ملتان اور بہاولپور کی جیلوں میں بند کیا گیا،عدلیہ کا ہر فیصلہ ہر کسی کو تسلیم کرنا چاہیئے،وفاقی وزیر نے کہاکہ جھوٹ کی سیاست اوراداروں کوسیاسی معاملات میں گھسیٹنے والوں کوچاہیے کہ وہ سیاست چھوڑدیں۔خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ چیئرمین نیب سے ہمیں غیرجانبدار انہ صاف وشفاف تحقیقات کی توقع ہے ۔








