پشاور۔24مئی (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان کی مٹی جہاں بھی ترقی کرے، گوادر سے خنجراب تک جہاں بھی پاکستانی بستے ہیں ہمیں ان کیلئے خوشحالی کی روشنی لیکر آنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013سے قبل ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے یہ ملک خداتنگ ہوتاجارہاہے مگراہل نظر قیادت کی بدولت آج وہی …
وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیرنے پشاورمیں 25ایکڑرقبے پرایکسپوسنٹرکا سنگ بنیاد رکھ دیا

مزید خبریں
پشاور۔24مئی (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان کی مٹی جہاں بھی ترقی کرے، گوادر سے خنجراب تک جہاں بھی پاکستانی بستے ہیں ہمیں ان کیلئے خوشحالی کی روشنی لیکر آنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013سے قبل ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے یہ ملک خداتنگ ہوتاجارہاہے مگراہل نظر قیادت کی بدولت آج وہی ملک کھلتا جارہا ہے، مواقع ملتے جارہے ہیں، ترقی ہورہی ہے، امن قائم ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں25ایکڑ رقبے پر ایکسپو سنٹر پشاورکے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ایکسپوسنٹر قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ پشاورمیں ایک تازہ بستی آباد ہونے جا رہی ہے،صوبائی حکومت نے مٹی فراہم کی وفاقی حکومت اس مٹی میں نم فراہم کریگی جوکام ملک میںکہیں ممکن نہیں تھا وہ آج خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہا ہے۔








