لاہور۔12جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل وحدتِ اُمّہ میں ہے ، ڈاکٹرسید عبد القادر آزاد ؒ کی عالمی امن ، دینی،ملی ، امن و سلامتی و اتحاد کے سلسلے میں گرانقدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،مولانا ؒکے نظریہ اتحاد کو اپنا کرہی امت کو فرقہ پرستی و انتہاءپسندی سے بچایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے …
وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف کابادشاہی مسجد میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔12جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل وحدتِ اُمّہ میں ہے ، ڈاکٹرسید عبد القادر آزاد ؒ کی عالمی امن ، دینی،ملی ، امن و سلامتی و اتحاد کے سلسلے میں گرانقدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،مولانا ؒکے نظریہ اتحاد کو اپنا کرہی امت کو فرقہ پرستی و انتہاءپسندی سے بچایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں بادشاہی مسجد لاہور کے سابق خطیب و بانی اتحاد بین المسلمین مولاناڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزادؒکی یاد میں” اِتحاد اُمت کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطیب بادشاہی مسجدو چیئر مین مجلس علماءپا کستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد ، سیکرٹری مذہبی امور اعجاز احمد،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری و دیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔








