اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے شب معراج کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے خصوصی دعاوں کے اہتمام کی اپیل کی ہے۔ شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آج کی رات شب معراج ہے اوریہ وہ مبارک رات ہے جب حضور نبی کریم اپنے رب کریم کی دعوت …
وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی شب معراج کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے خصوصی دعاﺅں کے اہتمام کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے شب معراج کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے خصوصی دعاوں کے اہتمام کی اپیل کی ہے۔ شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آج کی رات شب معراج ہے اوریہ وہ مبارک رات ہے جب حضور نبی کریم اپنے رب کریم کی دعوت پر آسمانوںکی طرف گئے اور قدرت کی ساری نشانیاں اپنی آنکھوں سے دیکھیں، لامکان تک پہنچے اور اپنے رب کے دیدار سے مشرف ہو گئے۔ یہ مبارک اور سعادتوں والی رات ہے۔انہوں نے کہاکہ میری سب بھائیوں، بہنوں اور ماﺅں سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان اور امت مسلمہ اور عالم انسانیت بالخصوص کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے خصوصی دعا کریں کہ اس مبارک رات کے صدقے سے تمام مشکلات اور تکالیف اس امت اور انسانیت سے اٹھ جائیں اور میں سب سے گزارش کروں گا کہ بڑے بڑے اجتماعات سے گریز کریں اور اپنے طور پر اپنے گھر میں، ڈرائنگ روم اور بیڈ روم میں اس رات کو منائیں اور جو عبادت کرنی ہے وہ کریں۔ یہی حضور نبی کریم کی تعلیمات ہیں اور آپ کا اسوئہ حسنہ ہے، آپ رحمت اللعالمین ہے۔ تمام انسانیت ، رحمتوں ، سہولتوں اور آسانیوں کے پیغمبر ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ آپ کی سنت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر شب معراج کے موقع پر ملحوظ نظر رکھے۔








