اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کا موثر کردار ملکی تعمیر وترقی میںکلیدی حیثیت رکھتا ہے، وژن اور مقصد کو سامنے رکھ کر جدوجہد کی جائے تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں، ملکی اداروں میں کی جانے والی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مرکزی …
وفاقی وزیرمراد سعید کا ”قوم کی تعمیر وترقی میں حکومتی اداروں کے کردار” پر سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کا موثر کردار ملکی تعمیر وترقی میںکلیدی حیثیت رکھتا ہے، وژن اور مقصد کو سامنے رکھ کر جدوجہد کی جائے تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں، ملکی اداروں میں کی جانے والی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں”قوم کی تعمیر وترقی میں حکومتی اداروں کے کردار” پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی، وفاقی سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک اور چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر) سکندر قیوم نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروفیسر خالد جاوید نے اس موقع پر سلائیڈز کی مدد سے قوم کی تعمیر وترقی میں اداروں کے کردار کو واضح کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ حکومتی اداروں سے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان میں باصلاحیت اور مخلص افراد تعینات کئے جائیں۔اداروں کو اپنے بندوں کے ذریعے چلانے سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے 100 دن میں جو ٹارگٹ دیا اس کو احسن انداز میں حاصل کیا گیا۔بعد ازاں ایک سال کا ٹارگٹ بھی پورا کیا گیا۔انہو ںنے کہاکہ ہم محنت اور لگن کی بدولت این ایچ اے کا ریونیو 100 ارب روپے تک پہنچائیں گے۔ این ایچ اے اپنے مالی وسائل سے سڑکیں بنائے گا اور ہم یہ کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے شفافیت اور خود احتسابی کے عمل سے گزر رہے ہیں او راب تک این ایچ اے نے 10 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کا بزنس پلان تیار ہے او راس کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا ویسٹرن روٹ اب ایک حقیقت بن چکا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے شروع کئے گئے احساس پروگرام صحت انصاف کارڈ اور شیلٹر ہوم اور کامیاب نوجوان پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ انہو ںنے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے اور سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے۔







