اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، ایم ڈی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے منگل کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب کھانے پینے کی اشیاءکے سٹاک اور اس سے منسلک امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں …
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، ایم ڈی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے منگل کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب کھانے پینے کی اشیاءکے سٹاک اور اس سے منسلک امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمرکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس احساس پروگرام سے متعلق امور، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اسٹاک سے متعلق معاملات اور دور دراز علاقوں میں موبائل اسٹورز کی سہولت فراہمی اور وبائی امراض کے ممکنہ پھیلاﺅ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے فورم کو بریفنگ میں بتایا کہ احساس پروگرام سے ملک بھر میں تقریباً 5.9 ملین خاندان مستفید ہوچکے ہیں، تاہم پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد ک بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے کچھ مسائل درپیش ہیں، نادرا کے دفاتراگر اس معاملے کے حل کے لئے کھولے جائیں تو یہ مسئلہ بھی حل ہوجائےگا۔ انہوں نے یہ بتایا کہ وفاقی سطح پر احساس پروگرام کے تحت چھوٹے دوکانداروں کا ٹیکس معاف کیا جارہا ہے، صوبائی حکومتیں بھی اس حوالے سے اقدام اٹھائے۔ صوبائی چیف سیکرٹریوں نے فورم کو آگاہ کیا کہ صوبائی کابینہ نے ٹیکس معافی کی منطوری دیدی ہے،اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد احساس پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کی تصدیق کے لئے 600 نادرا دفاتر کھولنے اور 200 موبائل وینز فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے بتایا کہ کام کے اوقات کم ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورزپر عوام کا رش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے ، چینی ، چاول اور دیگر کھانے کی اشیاءکی روزانہ کی بنیاد پر طلب میں اضافہ ہورہاہے، اس وقت خریداری کے عمل میں ہیں، 14 ارب کی اشیاءخریدیں گے۔ چیف سکریٹری سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 56 یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چاول اور دال کی قلت سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ نے بتایا کہ صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بہت کم ہے۔وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ فخر امام نے بتایا کہ سندھ نے 5 لاکھ تین ہزار ٹن گندم حاصل کی ہے جو مقررہ ہدف کا 36 فیصد اور فصل کا 46 فیصد ہے، صوبائی حکام اس معاملے پر وزارت کو آگاہ رکھیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیراعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار، وفاقی وزیر صنعت و پیداوارحماد اظہر، وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا، معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، معاون خصوصی سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کویڈ19 ڈاکٹر فیصل سلطان، این سی او سی کے قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان، چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور دیگر حکام اجلاسمیں شریک تھے۔








