نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو جدید شاہراتی انفراسٹرکچر، توانائی، تعلیم اور صحت کے منصوبے فراہم کئے ہیں جس سے ملک ترقی و خوشحالی حاصل کرے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے …
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
نارووال ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو جدید شاہراتی انفراسٹرکچر، توانائی، تعلیم اور صحت کے منصوبے فراہم کئے ہیں جس سے ملک ترقی و خوشحالی حاصل کرے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی خطاب کیا اور مستحقین نے صحت کارڈ تقسیم کیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال کی دھرتی نے ہمیشہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو خوش آمدید کیا اور جلسے کر کے ثابت کیا کہ وہ ان سے کتنا لگاﺅ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب صرف غریبوں کے حوالے سے ہے جو علاقہ کے عوام کی وزیراعظم سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءسے قبل غریب دھکے کھاتے تھے لیکن اب صحت کے شعبہ میں غریب آدمی کا وی آئی پی کے درجے کے طور علاج معالجہ ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 2013ءمیں جب ہماری حکومت برسراقتدار آئی تو اس سے قبل ہر طرف اندھیرے تھے۔








