وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ کی صحافیوں سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے میں بڑا کردار ہے وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ کی صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں بلکہ پہلے …

مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے میں بڑا کردار ہے
وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافات کے حوالہ سے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ درست نہیں، پارٹی کے اندر کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں بلکہ پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے، انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی خواہش ہو سکتی ہے مگر محاذ آرائی کی کوئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے میں بڑا کردار ادا کیا، پارٹی بہتر انداز میں چل رہی ہے اور کام بھی ہو رہے ہیں جبکہ جمہوری نظام بھی جڑیں پکڑ چکا ہے۔

Leave a Reply