وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کا گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے رابطہ

وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کا گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے رابطہ ‘ پارہ چنار دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے رابطہ کیا اورپارہ چنار دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا …

وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کا گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے رابطہ ‘ پارہ چنار دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے رابطہ کیا اورپارہ چنار دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موسم کی خرابی کی وجہ سے پارہ چنار روانگی ملتوی ہونے پر گورنر کو اعتماد میں لیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیکٹا کے سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ دو واضح تھریٹ الرٹ جو کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے 25نومبر اور14 دسمبر کو جاری کیے گئے انکے باوجود مناسب سیکیورٹی کے انتظامات کیوں نہ کیے گئے۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے ایسی ہی تحقیقات اپنی مقامی انتظامیہ سے بھی کرانے کا عندیہ دیا۔

Leave a Reply