اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال سیاسی و ادبی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ عرفان صدیقی ایک باوقار اور اعلیٰ اخلاق کے حامل سیاستدان تھے، عرفان صدیقی کی شخصیت علم، ادب اور …
وفاقی وزیرِ توانائی کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال سیاسی و ادبی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
عرفان صدیقی ایک باوقار اور اعلیٰ اخلاق کے حامل سیاستدان تھے، عرفان صدیقی کی شخصیت علم، ادب اور سیاست کا حسین امتزاج تھی، مرحوم نے جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔








