اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 20 خطرناک خوارج کو واصلِ جہنم کرکے بہادری اور جرات کی مثال قائم کی،شوال اور درہ آدم خیل میں کامیاب کارروائی پر قوم …
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
منگل کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 20 خطرناک خوارج کو واصلِ جہنم کرکے بہادری اور جرات کی مثال قائم کی،شوال اور درہ آدم خیل میں کامیاب کارروائی پر قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ جوانوں نے فرضِ شجاعت نبھایا اور قوم کی حفاظت کا حق ادا کیا،حکومت اور عوام سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی،ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔








