وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے مصر کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سےپاکستان میں مصر کے سفیرڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دواسازی کے شعبے میں تعاون، استعدادِ کار میں اضافے اور اس ضمن میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان اور مصر …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سےپاکستان میں مصر کے سفیرڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دواسازی کے شعبے میں تعاون، استعدادِ کار میں اضافے اور اس ضمن میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ صحت کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔مصری سفیر نے اس موقع پر کہا کہ بالخصوص عالمی ادارۂ صحت ( ڈبلیو ایچ او) جیسے فورمز پر پاکستان اور مصر کا باہمی اشتراک قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے عالمی ادارۂ صحت کے 159ویں اجلاس میں مصر کی جانب سے پیش کی گئی دو قراردادوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریسیژن میڈیسن اور فیٹی لیور بیماری سے متعلق مصر کے اقدامات نہایت بروقت اور عالمی صحت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔سفیرِ مصر نے دونوں قراردادوں پر پاکستان کی حمایت پر حکومتِ مصر کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیرِ صحت نے مصر کی جانب سے ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور علاج کے لیے ادویات کی فراہمی میں تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مصر کی مثال ہمارے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔