اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاویدعلی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔اتوار کو اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اگلے انتخابات تک عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور نئے مینڈیٹ کیلئے عوام کے پاس جانا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی …
وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاویدعلی شاہ کی اے پی پی سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاویدعلی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔اتوار کو اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اگلے انتخابات تک عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور نئے مینڈیٹ کیلئے عوام کے پاس جانا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا عزم ہے اورموجودہ حکومت عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام جاری رکھے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں جمہوریت اورجمہوری اقدار اورعمل کو مضبوط بنایا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔








