اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کی پالیسیوں اور پروگراموں کے باعث پی ٹی آئی ملک کے مفادات کیلئے کام کرنے والی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے‘ ملک میں سیاسی اور اقتصادی استحکام لائے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں …
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کی پالیسیوں اور پروگراموں کے باعث پی ٹی آئی ملک کے مفادات کیلئے کام کرنے والی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے‘ ملک میں سیاسی اور اقتصادی استحکام لائے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان ایماندار‘ دیانتدار اور بہادر لیڈر ہیں جس کا پاناما میں نام نہیں آیا اور نہ ہی کبھی کسی این آر او پر دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف سمیت دیگر بدعنوان سیاستدانوں کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام بدعنوان عناصر کا احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام میں ایک مقبول ترین لیڈر ہیں اور ان کے ویژن کے باعث عام انتخابات 2018ءمیں پی ٹی آئی کے رہنما¶ں نے کامیابی حاصل کی۔








