حیدرآباد15اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے دوسرے صوبے بڑے دل کا مظاہرہ کریں اور سندھ میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں تعاون کریں ، دراوٹ ڈیم اگر سندھ حکومت نے نہیں لیا تو وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت اس منصوبہ کو چلائے گا ، کراچی میں پانی کی کمی دور …
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کی دراوٹ ڈیم کے دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
حیدرآباد15اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے دوسرے صوبے بڑے دل کا مظاہرہ کریں اور سندھ میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں تعاون کریں ، دراوٹ ڈیم اگر سندھ حکومت نے نہیں لیا تو وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت اس منصوبہ کو چلائے گا ، کراچی میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے K4منصوبہ کو تکمیل کرنا ہو گا اور حب ڈیم سے پانی چوری روکنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جام شورو میں نوری آباد کے قریب قائم بارانی پانی ذخیرہ کرنے کے لیے بنائے گئے دراوٹ ڈیم کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔








