وفاقی وزیر احسن اقبال کا نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

لاہور۔22اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مثبت سوچ کو اپنانے سے زندگی میں کامیابی ملتی ہے‘ منفی سوچ رکھنے والے افرادکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ناکام لوگ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ کامیاب لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور حالات کے آگے ہتھیار نہیں ڈالتے‘ آج کے بچے کل کے معمار ہیں‘ …

لاہور۔22اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مثبت سوچ کو اپنانے سے زندگی میں کامیابی ملتی ہے‘ منفی سوچ رکھنے والے افرادکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ناکام لوگ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ کامیاب لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور حالات کے آگے ہتھیار نہیں ڈالتے‘ آج کے بچے کل کے معمار ہیں‘ اساتذہ ایسے ذہن تیار کریں جو آنے والے کل میں ملک و قوم کی ترقی میںاپنا کردار ادا کر سکیں‘ اس جدید علوم کے دور میں وہی کامیاب ہو گا جو اپنی بہترین علمی صلاحیتوں کوبروئے کار لائے گا‘ سکول میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے ساتھ ساتھ جدید ترین کمپیوٹر لیب سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کرینگے۔

Leave a Reply