اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت بچت اور معےار کی پالےسی پر عمل پےرا ہے ، ترقےاتی منصوبوں مےں 550 ارب کی بچت کی گئی ہے اور تمام تر قےاتی منصوبوں پر شفافےت کو ےقےنی بناےا گےا ، لواری ٹنل ، نےو اسلام آبادائےر پورٹ،نےلم جہلم ہائےڈرو پاور پراجےکٹ اس سال مکمل ہوجائےں گے …
وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزارت منصوبہ بندی کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت بچت اور معےار کی پالےسی پر عمل پےرا ہے ، ترقےاتی منصوبوں مےں 550 ارب کی بچت کی گئی ہے اور تمام تر قےاتی منصوبوں پر شفافےت کو ےقےنی بناےا گےا ، لواری ٹنل ، نےو اسلام آبادائےر پورٹ،نےلم جہلم ہائےڈرو پاور پراجےکٹ اس سال مکمل ہوجائےں گے ،منصوبہ بندی کے قابل اہلکاروں اور افسران کی محنت کی بدولت ہم اس قابل ہوئے کہ قومی خزانے کے 550 ارب روپے بچا سکے۔ان خےا لا ت کا اظہار انہوںنے جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور ان کے نتائج پر گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پلاننگ کمیشن کو دوبارہ خودمختار حیثیت دی تاکہ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کے ذریعے منصوبہ بندی کا عمل موثربنایا جاسکے، ہم نے منصوبہ بندی کے عمل میں شفافیت کو فروغ دیا اور ٹوکن رقم رکھ کر نئے منصوبے بنانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی۔ انہوںنے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی کوششوں کے نتیجے میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور منڈا ڈیم جیسے منصوبوں کو ازسر نو زندہ کیاگیا، منصوبہ بندی نے ماضی کے برعکس سیاسی دبا ﺅہر منصوبے بنانے کی بجائے ماہرین کی مشاورت سے قابل عمل منصوبوں کا آغاز کیا۔








