وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں الیکٹرسٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اجلاس فیڈرز ،ٹرانسفرمرز کو اپ گریڈ کر کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیئے،اسد عمر

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ فیڈرز ،ٹرانسفرمرز اور دیگر انفرا سٹرکچر کو اپ گریڈ کر کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیئے۔صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے نیپرا کے معیارات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر ہفتہ کو اسلام آباد میں الیکٹرسٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے آئیسکو تجاویز کا جائزہ …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ فیڈرز ،ٹرانسفرمرز اور دیگر انفرا سٹرکچر کو اپ گریڈ کر کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیئے۔صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے نیپرا کے معیارات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر ہفتہ کو اسلام آباد میں الیکٹرسٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے آئیسکو تجاویز کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان ،رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز،چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئیسکو اور پلاننگ کمیشن کے سینئر حکام نے بھی اجلاس شرکت کی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئیسکو نے اسلام آباد پاور ڈویژن کی سروس معیار کی بہتری کیلئے مجوزہ تجاویز کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔منصوبے کے تحت اسلام آباد ریجن کیلئے 220کے وی اور 132کے وی کے دو گرڈ سٹیشنز تعمیر کرنیکا منصوبہ ہے۔گرڈ سٹیشنز این ٹی ڈی سی اور آئیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرینگے۔منصوبے پر 16ارب روپے لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے جو تین سال میں مکمل ہو گا۔وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ صارفین کے شکایا کے ازالہ کیلئے چار نئے سروس مراکز بھی تعمیر کیئے جائینگے۔