وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو آگے آنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں حصہ لینے کی ترغیب دینا پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کے تیسرے بورڈ آف …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو آگے آنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں حصہ لینے کی ترغیب دینا پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کے تیسرے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی اور بورڈ کے دیگر ممبران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں پی پی پی اتھارٹی ایکٹ کے تحت قواعد وضع کرنے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے پی پی اے کے قواعد کو جلد حتمی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اتھارٹی کی صلاحیت کو پوری طرح بروئے کار لایا جاسکے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ٹیم نے بورڈ کو سکھر حیدرآباد موٹر وے (ایم۔ 6) منصوبے کی تجارتی فزیبلٹی کے بارے میں بتایا۔ بورڈ نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ فزیبلٹی پر بقیہ کام کو تیزی سے مکمل کرے تاکہ منصوبے کا جلد آغاز ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں کافی صلاحیت موجود ہے جس کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں حصہ لے اور ان میں سرمایہ کاری کرے۔