وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت پی پی پی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹروے اور نسٹ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس کے مالی ڈھانچہ پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے نے بورڈ کو سکھر حیدرآباد …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹروے اور نسٹ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس کے مالی ڈھانچہ پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے نے بورڈ کو سکھر حیدرآباد موٹروے پراجیکٹ (ایم۔6) کے مختلف پہلوو¿ں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم 6 این ایچ اے منصوبہ ہے جس کی تعمیر بی او ٹی کے ذریعے تجویز کی گئی۔ موٹروے پراجیکٹ پر 204.28 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے اور اسے مکمل ہونے میں 33 ماہ لگیں گے۔ این ایچ اے ٹیم نے اس منصوبے کے مجوزہ مالی ڈھانچہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جو پی پی پی اتھارٹی کے مشورے سے تیار کی گئی تھی۔ تفصیلی گفتگو کے بعد بورڈ نے فزیبلٹی میں تجویز کردہ آپشن کی بنیاد پر پراجیکٹ کے مالی ڈھانچہ کی منظوری دےدی۔ بورڈ نے پی پی پی موڈ میں بی او ٹی کی بنیاد پر ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال (این ٹی آر ایچ) کی تعمیر کےلئے نسٹ کی تجویز پر بھی غور کیا۔ بورڈ نے مکمل غور و فکر کے بعد اس منصوبہ کو بی او ٹی کی بنیاد پر منظوری دےدی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال میں عوامی فلاح و بہبود کا عنصر موجود ہوگا اور وہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کے علاج معالجہ کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔