اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، شہزاد قاسم اور ڈویژنوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی برائے …
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس، آئی پی پیز سے مذاکرات کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، شہزاد قاسم اور ڈویژنوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کے چیئرمین بابر یعقوب فتح محمد نے اپنے نتائج، آئی پی پیز اور اس کی سفارشات کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں کی اہم نکات بارے کابینہ کمیٹی کو آگاہ کیا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے مفاہمت نامہ کے مختلف پہلوو¿ں اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ایم او یوز پر مبنی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور عملدرآمد کا روڈ میپ تیار کرنے کےلئے وزیر توانائی کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی او ای کمیٹی کی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے گا۔








