وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کا ایک اجلاس وفاقی وزیر برائے مصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہوا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر عمل درآمد کی صورتحال اور پاور پلانٹس کے لئے ہائی سلفر فرنس آئل (ایچ ایس ایف او) اور لائٹ سلفر فرنس آئل (ایل ایس ایف …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کا ایک اجلاس وفاقی وزیر برائے مصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہوا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر عمل درآمد کی صورتحال اور پاور پلانٹس کے لئے ہائی سلفر فرنس آئل (ایچ ایس ایف او) اور لائٹ سلفر فرنس آئل (ایل ایس ایف او) کی طلب کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے موسم سرما کے مہینوں کے لئے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کی گئی فرنس آئل کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ موسم سرما کے دوران لوڈ میں کمی کے بغیر صنعتی اور رہائشی طلب کو پورا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔ کابینہ کمیٹی نے وزارت کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ فرنس آئل کی ضرورت کے جائزہ سے قبل قابل تجدید توانائی اور کوئلہ سمیت ایندھن کے دیگر وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائے۔ پٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی کی درآمدی ضرورت سمیت موسم سرما کے لئے قدرتی گیس کی طلب اور فراہمی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ صنعت کے لئے گیس میں کمی نہ کی جائے اور سسٹم کی طلب کو پورا کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جائیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹری، پروڈکشن اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معدنی وسائل شہزاد قاسم اور مختلف ڈویژنوں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں