وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر کا پیغام

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور متعلقہ اداروں نے پرامن اور سازگار انتخابی ماحول کی فراہمی کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں، (آج) بدھ کو عوام پورے اعتماد کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں، میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سیّد علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور متعلقہ اداروں نے پرامن اور سازگار انتخابی ماحول کی فراہمی کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں، (آج) بدھ کو عوام پورے اعتماد کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں، میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر کو عوام تک پہنچایا اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ منگل کو اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بھرپور شرکت سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کو مستحکم کیا اور مضبوط بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جس امیدوار نے جیتنا ہے اس کا فیصلہ صرف اور صرف کل کے دن ووٹر زکے ہاتھ میں ہے، نگران حکومت کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ کون سی جماعت الیکشن جیت کر حکومت بناتی ہے، ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ 25 جولائی کو آزادی کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن انتخابی مہم کے وقفہ کا مقصد یہ ہے کہ عوام نے جن مختلف آراءکو سنا اور سیاسی جماعتوں کے منشوروں کو دیکھا وہ تسلی سے سوچ و بچار کریں اور بے خوف و خطر کل کے دن اپنے ووٹ کے حق کا قومی فرض ادا کریں۔