وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اپنے چچا عامر رفیق تارڑ کے ہمراہ شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ اشرف مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کیلئے جامعہ اشرفیہ آمد

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ہفتہ کو یہاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور اپنے چچا عامر رفیق تارڑ کے ہمراہ شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کے لئے جامعہ اشرفیہ گئے، جامعہ اشرفیہ کے اکابرین اور علما کرام سے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مولانا …

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ہفتہ کو یہاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور اپنے چچا عامر رفیق تارڑ کے ہمراہ شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کے لئے جامعہ اشرفیہ گئے، جامعہ اشرفیہ کے اکابرین اور علما کرام سے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مولانا فضل الرحیم کے صاحبزادے مولانا زبیر حسن، پرنسپل جامعہ اشرفیہ مولانا قاری ارشد عبید اور وائس پرنسپل حافظ اسد عبید سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مولانا فضل الرحیم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مولانا فضل الرحیم کی دین کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرے دادا مرحوم رفیق تارڑ کا مولانا فضل الرحیم سے قریبی تعلق اور رشتہ تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مولانا فضل الرحیم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر مولانا اویس حسن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا اجود عبید بھی موجود تھے۔

 

مزید خبریں