اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے افسر برائے تعلقات عامہ وزارت اقتصادی امور اور پارلیمانی امور بلال احمد کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلال احمد کے والد کے انتقال کی خبر سن کر …
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا افسر برائے تعلقات عامہ وزارت اقتصادی امور اور پارلیمانی امور بلال احمد کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے افسر برائے تعلقات عامہ وزارت اقتصادی امور اور پارلیمانی امور بلال احمد کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلال احمد کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والد جیسی ہستی کا بچھڑ جانا خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں بلال احمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین








