وفاقی وزیر اطلاعات نشریات چوہدری فواد حسین کا ضلع مہمند میں شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے محمند ایجنسی میں شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن ضرغام نے وطن عزیز کا دفاع اور عوام کی حفاظت کے لیے جام شہادت نوش کیا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے ملک …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے محمند ایجنسی میں شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن ضرغام نے وطن عزیز کا دفاع اور عوام کی حفاظت کے لیے جام شہادت نوش کیا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے ملک و قوم کے دفاع کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں،قوم کو اپنے شہدا پرفخرہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے افسروں اور جوانوں میں ایک دوسرے سے بڑھ کر شوق شہادت ہے۔وزیر اطلاعات کی کیپٹن ضرغام کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔