اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں دنیا کے سب سے مہنگی بجلی بنانے والے پلانٹس لگانے کے باعث بجلی کی فی یونٹ پیداواری قیمت15روپے 53 پیسے تک پہنچ چکی ہے ،بجلی کی پیداواری قیمت بڑھنے سے گردشی قرضوں میں ماہانہ 34 سے 36 ارب روپے اضافہ ہورہا ہے ،شہباز شریف نے …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں دنیا کے سب سے مہنگی بجلی بنانے والے پلانٹس لگانے کے باعث بجلی کی فی یونٹ پیداواری قیمت15روپے 53 پیسے تک پہنچ چکی ہے ،بجلی کی پیداواری قیمت بڑھنے سے گردشی قرضوں میں ماہانہ 34 سے 36 ارب روپے اضافہ ہورہا ہے ،شہباز شریف نے جو قائداعظم سولر پلانٹ لگایا ہے اس کی بجلی فی یونٹ 17روپے پڑ رہی ہے ،اتنی مہنگی سولر بجلی کی پیداوار دنیا کے کسی ملک میں بھی نہیں ہے، سابق حکومت نے نیپرا کی سفارشات کے باوجود بھی بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جس کی وجہ سے وہ بوجھ بھی موجودہ حکومت کے لئے چھوڑا گیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنائے جانے والے بجلی پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے،بجلی پلانٹس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے فریم ورک تیار کر لیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قانونی طور پر ترسیلات زر میںکم سے کم 10ارب ڈالر اضافے کے لئے اقدامات،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے ، درآمدات کو کم اور برآمدات کو بڑھا کر آمدن میں اضافہ کرنا اولین ترجیح ہے۔








