لاہور۔5نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے در وا ہوں گے، (ن) لےگ کی وجہ سے چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کا تاثر غلط ہے، چین کے ساتھ سپیس پروگرام کے تحت 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاءمیں بھیجا جائے گا،حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی لاہور میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔5نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے در وا ہوں گے، (ن) لےگ کی وجہ سے چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کا تاثر غلط ہے، چین کے ساتھ سپیس پروگرام کے تحت 2022ءمیں پہلا پاکستانی خلاءمیں بھیجا جائے گا،حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان اور شرپسند عناصر کا تعین کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے،اپوزیشن نے حالیہ دھرنوں کے دوران سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا، حکومت کو سپو رٹ کر کے یہ ثبوت دیا کہ پاکستانی متحد ہیں،احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم نے دانش مندی کے ساتھ بحران کو حل کیا،میڈیا کو دیئے جانے والے اشتہارات میں حکومتی اجارہ داری کو ختم کرنے سمیت کئی اقدامات کئے۔ پیر کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے در وا ہوں گے ،سعودی عرب کے دورہ کی طرح وزیر اعظم کا دورہ چین بھی کامیاب ہوا ہے، اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات پر تاریخی معاہدہ پر بھی دستخط ہوئے۔








