اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ منگل کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گے …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ منگل کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کیے،دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیاں ہمارے قومی عزم وہمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداءہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان بچائی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا ، لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔








