وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفر لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں سہ روزہ کتاب میلے کا افتتاح (کل )سہ پہر تین بجے کریں گے

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفر لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام لارنس کالج کے اشتراک سے شروع ہونے والے سہ روزہ کتاب میلے کا افتتاح کل جمعہ کو سہ پہر تین بجے کریں گے۔وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن تعارفی کلمات ادا کریں …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفر لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام لارنس کالج کے اشتراک سے شروع ہونے والے سہ روزہ کتاب میلے کا افتتاح کل جمعہ کو سہ پہر تین بجے کریں گے۔وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر عامر حسن تعارفی کلمات ادا کریں گے دیگر اظہارِ خیال کرنے والوں میں افتخار عارف ڈی جی ادارہ¿ فروغِ قومی زبان ، ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور لارنس کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) مجاہد عالم شامل ہوں گے۔کتاب میلے کے دوسرے روز کتاب خوانی میں نامور رائٹرز معروف کتب سے اقتباسات پڑھیں گے جبکہ سہ پہر 3بجے سے شام تک8کتابوں کی رونمائی کے سیشن ہوں گے۔ اسی روز شام 7بجے ڈاکٹر احسان اکبر کی صدارت میں محفل مشاعرہ ہوگی جس میں سرفراز شاہد اور عباس تابش مہمانان ہوں گے۔ میلے کے تینوں دن شرکا کے لیے لکی بُک ڈرا بھی جاری رہے گا۔