لاہور۔29 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو کسی بھی مذہب اور علاقے سے بالاتر ہو کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے¾ پاکستانی عوام ہر لمحہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ¾ 5اگست کو ملک کے کونے کونے میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو بے نقاب …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز کا گورنر ہاﺅس میں کشمیر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔29 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو کسی بھی مذہب اور علاقے سے بالاتر ہو کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے¾ پاکستانی عوام ہر لمحہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ¾ 5اگست کو ملک کے کونے کونے میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے¾ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے جب تک کشمیری بھائیوں کی آزادی حقیقت نہیں بن جاتی۔وہ گورنر ہاﺅس میں کشمیر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بین الاقوامی برادری انسانی حقوق کی کچھ خلاف وزریوں کی مذمت کرتی اور ایکشن لیتی ہے تو شکوک وشبہات جنم لیتے ہیں،اسے انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جس طرح اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقاریر میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ، اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ بین الاقوامی میڈیا میں خبریں بھی آئیں اور لوگوں کو مسئلہ کشمیر کی سنجیدگی کا احساس ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر لمحہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیری بھائیوں پر جو ظلم و ستم ہو رہا ہے۔ خواتین ¾ بچوں اور جوانوں کو گولیوں سے مارا جا رہا ہے۔انٹرنیٹ اور تمام رابطے منقطع ہیں کورونا وباءکے دوران لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 5اگست کو ملک کے کونے کونے میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی ان کے استحصال کو روکنے اور بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرانے کے لئے منظم پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز پاکستان کے لئے سنجیدہ اور اہم ہے۔ہم کشمیر کے مسائل کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کے لئے ہماری حکومت کا واضح اور ٹھوس موقف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کشمیری بھائیوں کی آزادی حقیقت بن جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیں نئی سوچ کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو لے کر چلنا ہوگا کیونکہ ماضی میں اختیار کی گئی حکمت عملی سے اس مسئلہ میں کچھ زیادہ فائدہ حاصل نہیںہوا۔اس کےلئے ہمیں جذبے اور نئے طریقے سے چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد کشمیر کے عوام کی سختی دور ہو اور کشمیری عوام آزادی کا سانس لے سکیں اور اپنی مرضی کے فیصلے کر سکیں۔ تقریب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوری حکومت میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ یہ معمول کی بات ہے۔ پاکستان وزیراعظم عمران خان کے دور میں ترقی کرے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں تقریروں کا کوئی فائدہ نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی کام کر رہے ہیںاور حکومت کا بھی موقف بڑا واضح ہے۔ یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے بھی اس کو دنیا بھر میں اٹھانا چاہیے۔








