آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 37 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 46 فیصدریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 118فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 119،برکی روڈ127،پیراگان سٹی 154،ماڈل ٹائون 99، عسکری ٹین70،اے آر سی لاہور 115،بیدیاں روڈ 96 اور علامہ اقبال ٹائون میں 124ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔







