وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز کا سینیٹرکلثوم پروین کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے سینیٹرکلثوم پروین کے انتقال پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کلثوم پروین ایوان بالا کی انتہائی مثبت سوچ کی حامل ایک متحرک رکن تھیں۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ محترمہ کلثوم پروین بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے توانا …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے سینیٹرکلثوم پروین کے انتقال پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کلثوم پروین ایوان بالا کی انتہائی مثبت سوچ کی حامل ایک متحرک رکن تھیں۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ محترمہ کلثوم پروین بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے توانا آواز بنیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔