وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کاقائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم قائد نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کو تعبیر دی،ان کی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطا کیا اور وقت کے سامراج کو اپنے تدبر، عزم اور ثابت قدمی سے شکست دی۔ وفاقی …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم قائد نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کو تعبیر دی،ان کی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطا کیا اور وقت کے سامراج کو اپنے تدبر، عزم اور ثابت قدمی سے شکست دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں، عمران خان ان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو جدید، اسلامی، فلاحی جمہوری ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کو ان ہی افکار سے سنوارنا چاہتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیا پاکستان قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔