اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بارے میں ایوان میں جو زبان استعمال کی گئی اس کی مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوﺅں اور چوروں کا احتساب کریں گے اس سے ان کا سانس خشک کیوں ہو جاتا ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا ایوان بالا میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بارے میں ایوان میں جو زبان استعمال کی گئی اس کی مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوﺅں اور چوروں کا احتساب کریں گے اس سے ان کا سانس خشک کیوں ہو جاتا ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 340 شہداءکا تعلق جہلم سے ہے، جہلم کا کوئی گاﺅں اور قصبہ ایسا نہیں جہاں شہید اور غازی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے لانس نائیک اور صوبیدار کو تنقید کا نشانہ بنانے پر دل دکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ آپ اس طرح فوج کی تضحیک نہیں کر سکتے، سیف الرحمان کو چیئرمین نیب لگانے پر انہیں شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ اور دیگر مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا، کیا وہ ہمیں بتائیں گے کہ یہ انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں شہباز شریف کے خلاف یہ کیس بنا اور نیب نے انہیں پکڑا ہے، یہ جانے اور نیب جانے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے حوالے سے بات نہیں کی بلکہ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکوﺅں اور چوروں کا احتساب کرو، اس سے لوگوں کا سانس خشک کیوں ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان ڈاکوﺅں اور چوروں کو پکڑیں گے۔









