وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں تین روزہ ڈریم ہوم ایکسپو 2018کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال خاموشی اور آخری چھ ماہ میں کسی ادارے کا متحرک ہونا اور بالخصوص نیب کی سیاسی اور انتقامی کارروائی بھی پری پول ریگنگ کے زمرے میں آتی ہے، آئین یا کوئی بھی قانون نیب سمیت کسی ادارے کو ”لائسنس ٹوِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ شیم“ کی اجازت نہیں دیتا، ایک جعلی خبر …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال خاموشی اور آخری چھ ماہ میں کسی ادارے کا متحرک ہونا اور بالخصوص نیب کی سیاسی اور انتقامی کارروائی بھی پری پول ریگنگ کے زمرے میں آتی ہے، آئین یا کوئی بھی قانون نیب سمیت کسی ادارے کو ”لائسنس ٹوِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ شیم“ کی اجازت نہیں دیتا، ایک جعلی خبر پر نیب سے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف پر دشمن ملک میں پیسے بھجوانے کا الزام لگایاگیا، پاکستان مسلم لیگ ن کارکردگی اور ووٹ کو عزت دو نعرے کے ساتھ 2018کے عام انتخابات میں جائے گی، عوام ایک مرتبہ پھر خدمت کی بنیاد پرپاکستان مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے، الیکشن کمیشن کو بھی اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ الیکشن سے قبل ایک پارٹی کو ہدف بنایا جارہا ہے‘ پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی محمد نواز شریف کی موقف کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہوئے چیئرمین نیب کے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وہ جمعہ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں تین روزہ ڈریم ہوم ایکسپو 2018کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مخالفین کی الزامات اور تنقید کی سیاست کے باوجود حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران محمد نواز شریف کے ویِژن کے تحت دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پایا ہے ، 2018کا پاکستان 2013کے پاکستان کی نسبت بہت تبدیل ہے ،ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر ہر شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔