وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےعمران خان کے بیان کو کھلی منافقت اور جھوٹ قراردے دیا

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو کھلی منافقت اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر سے پتہ لگ رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنے نے نواز شریف صاحب کا انٹرویو دیکھ لیا ہے۔ اتورا کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان پاک نام لے کر اسی …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو کھلی منافقت اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر سے پتہ لگ رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنے نے نواز شریف صاحب کا انٹرویو دیکھ لیا ہے۔

اتورا کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان پاک نام لے کر اسی منہ سے جھوٹ، منافقت، بہتان اور الزام لگاتے ہیں، کوئی خوف خدا ہے آپ کو؟ ۔

انہوں نے کہا کہ طاقت ور قانون کے نیچے ہے تو خود کو، فرح گوگی اور بشرا بی بی کو قانون کے حوالے کریں۔