وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و انچارج کابینہ ڈویژن سید علی ظفر کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و انچارج کابینہ ڈویژن سید علی ظفر نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وفاق کا حصہ ہے، تمام صوبوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو وفاق کے تحت رکھنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ مختلف صوبوں میں ادویات کے معیارات مختلف ہونے سے مسائل …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و انچارج کابینہ ڈویژن سید علی ظفر نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وفاق کا حصہ ہے، تمام صوبوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو وفاق کے تحت رکھنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ مختلف صوبوں میں ادویات کے معیارات مختلف ہونے سے مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ایوان بالا میں سینیٹر نعمان وزیر، سینیٹر عثمان کاکڑ، ثمینہ سعید اور سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد جہاں مجموعی طور پر دوطرفہ قانون سازی کی فہرست کو حذف کردیا گیا، فہرست میں موجود 47 شعبے صوبوں کو منتقل کئے گئے ہیں اور ایک عمل درآمد کمیشن قائم کیا گیا۔ کمیشن نے سفارش کی تھی کہ وفاقی سیکرٹریٹ کی 17 وزارتوں اور ڈویژنوں کو ختم کردیا جائے۔ کابینہ ڈویژن نے 2010-11ءکے دوران عمل درآمد کمیشن کی تمام سفارشات پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور ہم ایسے اقدامات کریں گے کہ آئندہ حکومت ان پر عمل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے لیکن تمام صوبوں نے اس پر اتفاق کیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وفاقی سطح پر ہی رہنی چاہئے کیونکہ مختلف صوبوں میں ادویات کے مختلف معیار نہیں ہوسکتے، اس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔