اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن کا ابتدائی مسئلہ ختم ہوگیا ہے‘ شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ بنانا مذاق ہوگا‘ کسی کے خلاف کریک ڈاﺅن نہیں کیا جارہا، جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی‘ پراپرٹی کو لوٹا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ان کو پکڑا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن کا ابتدائی مسئلہ ختم ہوگیا ہے‘ شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ بنانا مذاق ہوگا‘ کسی کے خلاف کریک ڈاﺅن نہیں کیا جارہا، جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی‘ پراپرٹی کو لوٹا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ان کو پکڑا جارہا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مستحکم لانگ ٹرم اقدامات کی طرف جارہے ہیں، ملک میں اب استحکام ہے‘ پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن کا ابتدائی مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تشکیل کے لئے اپوزیشن اپنی ضد چھوڑے، شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ کیسے بنایا جاسکتا ہے وہ نواز شریف کے دور حکومت کے آڈٹ اعتراضات کو تحفظ دے سکتے ہیں، ان کو چیئرمین لگانا مذاق ہے، اس حوالے سے جلد اپوزیشن کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے، زرداری صاحب کچھ بھی کر لیں مقبول نہیں ہوسکتے، بنکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر سب سے اچھا جواب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بیٹھے ماہرین دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بنکوں میں فراڈ کے حوالے سے کہا کہ سارے فراڈ کا تعلق موجودہ اپوزیشن کے دور اقتدار میں ہے، ان سے پوچھنا چاہیے یہ پیسوں کو ٹھکانے لگانے کےلئے خود بنکوں کو استعمال کر رہے تھے، اب ان کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔








