وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 03جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے افغانستان میں استحکام کے تناظر میں امریکا کا کردار اہم ترین ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان جسے …

اسلام آباد ۔ 03جنوری(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے افغانستان میں استحکام کے تناظر میں امریکا کا کردار اہم ترین ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان جسے اس جنگ کے اثرات کو جھیلنا پڑا کی اہمیت کو سمجھ کر اور مدنظر رکھ کر آگے بڑھے تو معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

مزید خبریں