وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا پی ٹی وی اکیڈمی، پی ٹی وی ہوم، ریڈیو اکیڈمی، ریڈیو دوستی چینل کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سی پیک اہم اقتصادی منصوبہ ہے اس کو کامیاب بنا کر دکھائیں گے اور موجودہ حکومت اس منصوبے کو مزید وسعت دے گی، ففتھ جنریشن وار میڈیا کے محاذ پر لڑی جارہی ہے، ریاستی میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے، پی ٹی وی کے چینلز کومرحلہ وار ایچ …

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سی پیک اہم اقتصادی منصوبہ ہے اس کو کامیاب بنا کر دکھائیں گے اور موجودہ حکومت اس منصوبے کو مزید وسعت دے گی، ففتھ جنریشن وار میڈیا کے محاذ پر لڑی جارہی ہے، ریاستی میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے، پی ٹی وی کے چینلز کومرحلہ وار ایچ ڈی کیا جائے گا، پی ٹی وی اور ریڈیو اکیڈمی کو ضم کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائے گی، پی ٹی وی ریاستی میڈیا کے سر کا تاج ہے، جیسے جیسے پی ٹی وی ترقی کرے گا ویسے ویسے ریاستی میڈیا ترقی کریگا، ریاستی میڈیا عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بہتر انداز میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ وہ جمعہ کو پی ٹی وی اکیڈمی، پی ٹی وی ہوم، ریڈیو اکیڈمی، ریڈیو دوستی چینل کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے ریڈیو میوزیم کا دورہ کیا، قائداعظم محمد علی جناج کا استعمال شدہ مائیک اور دیگر تاریخی آلات کا جائزہ لیا اور ریڈیو اکیڈمی کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین پی ٹی وی اکیڈمی پہنچے تو اکیڈمی کی سربراہ رفعت نذیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی وی اکیڈمی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور ملازمین سے ملاقات کی۔