اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن اقدامات سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی، عالمی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، پوری دنیا مودی، اس کی پالیسوں اور بھارتی میڈیا کا مذاق اڑا رہی ہے، اب بھارت کے اندر بھی مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں،وزیراعظم …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں اظہار خیال اورصحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن اقدامات سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی، عالمی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، پوری دنیا مودی، اس کی پالیسوں اور بھارتی میڈیا کا مذاق اڑا رہی ہے، اب بھارت کے اندر بھی مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے اصولوں پر مبنی اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کیا۔وہ منگل کو یہاں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں اظہار خیال اورصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملکی سیاستدانوں نے سنجیدگی کا مظاہر کیا ،کسی بھی مشکل وقت میں ایسا پیغام ملک اور قوم کے مفاد میں جاتا ہے ،عوام نے بھی مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 روز سے حالات بہتر ہو رہے ہیں،عالمی برادری باالخصوص دوست ممالک نے پاکستانی موقف کی تائید کی۔انہوں نے کہا کہ جنوری میں قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے 70ممالک کو ویزا فری انٹر ی دی ہے،سیاحت کے فروغ سے ملکی معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دنیا نے ہمیں مثبت رد عمل دیا ہے،پاکستان کو کسی قسم کے خطرے اور چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تجارت بڑھانی ہے اور معیشت کو مضبو ط کرنا ہے،بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے لیکن پاکستان کی ایسی پالیسی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں تمام اقلتیں برابر حقوق کی مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ جنگ سے دور ہو رہے ہے ،اب تو بھارت کے اندر بھی یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ انتخابات کی وجہ سے جنگی جنون پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ چین ، عرب ممالک ،ایران اور امریکا نے بھی اس صورتحال میںمثبت کردار ادا کیاہے ۔قبل ازیں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی وی کے اخراجات زیادہ ہیں اور آمدن کم ہے۔انہوں نے کہا کہ عطاءالحق قاسمی کیس میں چیئرمین تعینات کیا گیا اور وہ ایم ڈی کے اختیارات بھی استعمال کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی 12 ارب کے نقصان میں ہے، پی ٹی وی سے بزنس پلان مانگا کہ کیسے پیسے پورے کریں گے، اس وقت پی ٹی وی کے 8 چینلز ہیں جو پانچ ارب کے نقصان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں بھرتیوں سے روکا مگر لاکھوں روپے پر بھرتیاں شروع کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ نئے ایم ڈی کے لیے 42 درخواستیں آئیں،یہ پراسیس ابھی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ نااہل لوگ لابنگ کر کے سرکاری اداروں میں آتے ہیں، ادارے تباہ ہوتے ہیں، پی ٹی وی کا بزنس پلان مانگا تو کہا گیا کہ وہ وزیر اعظم ہاﺅس کو دیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی وی اس وقت اربوں روپے کے خسارے میں ہے ، مواد تیار نہیں کیاجاتا لیکن پی ٹی وی انتظامیہ نے بھاری تنخواہوں پر سیلز میں بندے رکھ لیے۔انہوں نے کہا کہ اہل لوگوں کے لئے پرائیویٹ سیکٹر میں بڑے مواقع ہیں۔کمیٹی کے رکن سینیٹر سیف نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے کی تحقیقت ہونی چاہییں۔سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ بائیس لاکھ ہے۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن کو پی ٹی وی پر برابر ایئر ٹائم دینے کی پالیسی بنائی تھی وہ بھی ریورس ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کا اجلاس ایک دن کے نو ٹس پر بلایا جاتا ہے تاکہ اہم بورڈ ممبر شرکت نہ کر سکے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پی ٹی وی بورڈ جس طرح چلایا جا رہا ہے، اس پر سوال اٹھ رہے ہیں ،بورڈ کو اس بات کی بھی وضاحت کرنی چاہیئے کہ ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ۔وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتا یا کہ کابینہ نے 20 دسمبر تک پی ٹی وی کو بزنس پلان دینے کا کہاتھا مگر اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ چوہدری فواد نے کہا کہ پی ایس ایل کی بولی میں بھی پی ٹی وی ناکام رہا تحقیقات ہونی چاہیے کہ کیا کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایسا ہوا۔








