اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارتی حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو دوسرے ممالک میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں ، توقع ہے کہ وہ اپنے وطن میں بھی اقلیتوں کیلئے اسی طرح کھڑے ہوں گے۔ اتوار کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دو ہندو لڑکیوں کے جبری …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ٹویٹ کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارتی حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو دوسرے ممالک میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں ، توقع ہے کہ وہ اپنے وطن میں بھی اقلیتوں کیلئے اسی طرح کھڑے ہوں گے۔ اتوار کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دو ہندو لڑکیوں کے جبری اسلام قبول کروانے اور اغوا پر بھارتی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کئے جانے سے متعلق ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارتی حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے ممالک میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال کر رہے ہیں ،مجھے اخلاص کے ساتھ یہ توقع ہے کہ آپ کی یہ تشویش آپ کو یہ اجازت دے گی کہ آپ اپنے وطن میں بھی اقلیتوں کے ساتھ کھڑے ہو ں، گجرات اور جموں میں ہونے والے مظالم آپ کی سرزمین پر بوجھ ہیں۔








