اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گنے کے کاشتکاروں کوادائیگی کی ہدایات پر عمل درآمد سے پنجاب اور سندھ میں طویل عرصے بعد کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر ہوئی اور انہیں پوری قیمت ملی، اس کا براہ راست فائدہ زمیندار کو ہوا جس کے پاس اب اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گنے کے کاشتکاروں کوادائیگی کی ہدایات پر عمل درآمد سے پنجاب اور سندھ میں طویل عرصے بعد کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر ہوئی اور انہیں پوری قیمت ملی، اس کا براہ راست فائدہ زمیندار کو ہوا جس کے پاس اب اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فوادحسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بار گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا، اس کے نتیجے میں پنجاب اور سندھ میں ایک طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر ہوئی اور انہیں پوری قیمت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ادائیگی کا فائدہ زمیندار کو ہوا ہے جس کے پاس اب اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔








