وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہے،سندھ میں حکومت کے باوجود بلاول کا جیسے استقبال ہوا سب کے سامنے ہے، انہوں نے منگل کو نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کا یہ فیصلہ اس سے زیادہ مختلف نہیں جیسے عمران خان نواز …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہے،سندھ میں حکومت کے باوجود بلاول کا جیسے استقبال ہوا سب کے سامنے ہے، انہوں نے منگل کو نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کا یہ فیصلہ اس سے زیادہ مختلف نہیں جیسے عمران خان نواز شریف کو کہہ رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ نواز شریف پاکستان میں جس ہسپتال میں چاہیں علاج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا الیکشن سے پہلے ہی الائنس رہا ہے۔ سندھ میں حکومت ہونے کے باوجود بلاول کا جیسے استقبال ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تمام تر سماعتیں میرٹ پر ہوئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ کرپشن کے پیسے ان سے نہ لئے جائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف جو تحقیقات ہو رہی ہیں اس کا سہرا تو مسلم لیگ (ن) کے سر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply