وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سعوی عرب کی وزارت ثقافت کے وژن کے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعوی عرب کی وزارت ثقافت کے وژن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو کہ بدھ کی شب ریاض میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سعودی عرب کے وزیر ثقافت پرنس بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ثقافت بارے اپنے وژن اور حکمت عملی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعوی عرب کی وزارت ثقافت کے وژن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو کہ بدھ کی شب ریاض میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سعودی عرب کے وزیر ثقافت پرنس بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ثقافت بارے اپنے وژن اور حکمت عملی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے ورثہ کے شعبوں کے نمائندے، فنکار، اعلیٰ حکام، معروف سعودی دانشور اور دنیا بھر سے آئے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین جو کہ سعودی عرب کے وزیر ثقافت کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر ہیں بھی اس تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ہمراہ موجود تھے۔سعودی موسیقی کا پروگرام اور پرنس بدر عبداللہ کی طرف سے عشائیہ بھی اسی تقریب کا حصہ تھی۔ پرنس بدر بن عبداللہ نے مملکت سعودیہ میں خصوصی وزارت ثقافت کے قیام اور دانشمندانہ وژن پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے بھی اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر اپنے بیان میں وزیر نے کہا کہ وزارت ثقافت مملکت کے وژن 2030ءکو عملی جامہ پہنانے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے دوران وزارت ثقافت کے وژن، ثقافتی سمت کے بارے میں بتایا گیا۔ اس موقع پر مطلوبہ ثقافتی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے شروعات اور اقدامات کا اعلان بھی کیا گیا جن میں نمایاں ترین شاہ سلمان انٹرنیشنل عریبک لینگوئج کمپلیکس، ثقافتی ترقی کا فنڈ، کلچرل سکالرشپ پروگرام ، پبلک لائبریریوں کا قیام و ترقی اور انٹرنیشنل ریڈسی فلم فیسٹیول کا انعقاد شامل ہیں۔ یہ جون 2018ءمیں قائم کی گئی وزارت ثقافت کے سرکاری طور پر باقاعدہ افتتاح کی تقریب تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply