وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداﷲ بن محمد بن فرحان سے ملاقات

ریاض ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداﷲ بن محمد بن فرحان سے وزارت ثقافت میں ملاقات کے دوسرے دور میں بات چیت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر علی اعجاز راجہ اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ سہیل علی خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فلم …

ریاض ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداﷲ بن محمد بن فرحان سے وزارت ثقافت میں ملاقات کے دوسرے دور میں بات چیت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر علی اعجاز راجہ اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ سہیل علی خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فلم سازی، ڈراموں کی تیاری، فنکاری کے مشترکہ مواقع تلاش اور ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ورکنگ گروپ فنکاری کے شعبہ میں فیشن ڈیزائننگ اور فنکاروں کی تربیت کے حوالہ سے باہمی تعاون کے مواقع کی نشاندہی بھی کرے گا۔ ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ثقافت کے میدان میں تعاون کے حوالہ سے مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دی گئی۔ سعودی وزیر نے مستقبل میں سعودی حکومت کی طرف سے منعقد کئے جانے والے ثقافتی پروگراموں میں پاکستان کے فنکاروں اور موسیقاروں کو فن کے مظاہرہ کی تجویز دی۔ ملاقات میں سعودی وزیر نے اس حوالہ سے مختلف حکمت عملیوں اور پالیسی میں پاکستان کے تجربہ سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سعودی وزیر ثقافت نے پاکستانی فنکاروں کے فن خطاطی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی وزیر کی طرف سے پاکستان کے ساتھ گہرے تعاون کیلئے دلچسپی ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا ایک ثقافتی طائفہ اپریل میں سعودی عرب اپنے فن کے مظاہرہ کیلئے جائے گا۔ ملاقات کے آخر میں وزیر اطلاعات نے سعودی وزیر ثقافت پرنس بدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی کہ وہ یہاں پاکستان کی بھرپور ثقافت کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کے فنکاروں، موسیقاروں، گلوکاروں اور دیگر شعبوں کے افراد کی فنی خدمات اور ان شعبوں میں پاکستان کی ترقی کو دیکھیں۔ سعودی وزیر نے فواد چوہدری کی طرف سے دی جانے والی دعوت کو قبول کر لیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply