وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کے کمیوٹیشن بقایا جات ادائیگی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔ پیر کو سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کے کمیوٹیشن بقایا جات ادائیگی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔ پیر کو سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔کمیٹی کے چیئرمین نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو کہا کہ وہ پی ٹی وی بورڈ اور پی ٹی وی یونین کے مابین مختلف تجاویز پر ہونے والے اتفاق کی منظوری دیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی وی انتظامیہ گذشتہ 47دنوں سے ساکت ہے ،پی ٹی وی یونین کے دھرنے کے باعث ایم ڈی پی ٹی وی اپنے دفتر نہیں جا پا رہے ، اس ساری صورتحال سے وزیراعظم آفس کو آگاہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے لئے اشتہار جاری کیا گیا جس پر 42امیداروں نے درخواستیں دیں ہیں،نئے ایم ڈی کی تقرری کے امور پر غور جاری ہے ،سپریم کورٹ کے عطاء الحق قاسمی کیس میں فیصلے کے برعکس قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ قائمقام ایم ڈی اور ان کی جانب سے دو افراد کی تقرری کے بعد حاصل کی جانے والی تنخواہیں بھی واپس آنی چاہیے کیونکہ قائمقام ایم ڈی کی تقرری غیر قانونی امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور معاملہ نیب کو بھی بجھوا یاجائے گا ۔انہوں نے کہا ہر آنے والے دن پی ٹی وی کے خسارے میں اضافہ اورایم ڈی پی ٹی وی کی جانب سے یونین پر مجوزہ پابندی اور ایک سویئپر کو برطرف کرنے سے ادارے میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بزنس پلان دینے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اور سینٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہدایات دیں کہ وہ پی ٹی وی یونین کے ساتھ بیٹھے اور معاملے کو حل کریں لیکن تا حال ایم ڈی پی ٹی وی نے ہدایات پر عمل نہیں کیا ۔پی ٹی وی کے ایم ڈی ارشد علی خان نے کہا کہ وہ پی ٹی وی یونین کے ساتھ بیٹھ کر ادائیگیوں کے معاملے اور بورڈ کے یونین کے ساتھ اتفاق رائے کی تجاویز کی منظوری کے لئے تیار ہیں ۔سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، صرف کمیوٹیشن بقایا جات ہیں جو پچھلی حکومت کے دور سے چلے آرہے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply