وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سویڈن کی وزارت خارجہ کی سفیر انیکا بن ڈیوڈ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سویڈن کی وزارت خارجہ کی سفیر انیکا بن ڈیوڈ نے ملاقات کی۔ انیکا بن ڈیوڈ سویڈش وزارت خارجہ کی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی سفیر ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، پاکستان میں عدلیہ آزاد اور سول سوسائٹی انتہائی …

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سویڈن کی وزارت خارجہ کی سفیر انیکا بن ڈیوڈ نے ملاقات کی۔ انیکا بن ڈیوڈ سویڈش وزارت خارجہ کی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی سفیر ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، پاکستان میں عدلیہ آزاد اور سول سوسائٹی انتہائی متحرک ہے، موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسکینڈینیویا کے گورننس کے طریقہ کار خاص کر مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالہ سے سیکھنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کو اپنے منشور کا حصہ بنایا، وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان کی بنیاد رکھی ہے، عوام کو صاف پانی اور آب و ہوا کی فراہمی کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔