وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہمارے دعوے اور وعدے وہی ہیں، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے جلد پروگرام لا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی پانی، ہوا اور ماحولیات کی بات کی، ہم نے حکومت میں آتے ہی ایک دن میں …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہمارے دعوے اور وعدے وہی ہیں، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے جلد پروگرام لا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی پانی، ہوا اور ماحولیات کی بات کی، ہم نے حکومت میں آتے ہی ایک دن میں 25 لاکھ پودے لگائے، ہم ہاوسنگ اور کلین اینڈ گرین پاکستان کا منصوبہ لائے‘ ہاﺅسنگ منصوبہ پاکستان میں 60 لاکھ نوکریاں لائے گا، قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد و خود مختار ادارہ ہے جو کرپشن کے معاملات نمٹا رہا ہے، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو ناکوئی ڈیل کرنے والے ہیں اور نہ ہی کوئی ذاتی مفاد لینے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کم آمدنی والے افراد کے لیے شروع کردہ ہاﺅسنگ سکیم منصوبے کے ذریعے کم از کم 60 لاکھ افراد کو روزگار کے مختلف مواقع حاصل ہوں گے جس سے ملک و قوم ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کے بارے میں فکر مند ہیں اور وہ جھونپڑی اور مڈل کلاس لوگوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں اسی لیے انہوں نے یہ ہاﺅسنگ سکیم منصوبہ شروع کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ہم مختلف چینی کمپنیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے رہے ہیں جس کے لیے انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور انہیں مختلف سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔